جمعہ، 4-ستمبر،2026
جمعہ 1448/03/22هـ (04-09-2026م)

امریکی شہری پیٹرول کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیں، آنے والے مہینے انتہائی تباہ کن ہوں گے، ایرانی نائب صدر

04 ستمبر, 2026 09:27

ایرانی نائب صدر نے امریکی جارحیت پر انتہائی سخت ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی معیشت کے لیے آنے والے مہینے انتہائی تاریک اور تباہ کن ثابت ہوں گے۔

ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف نے امریکی حکومت کی ممکنہ جارحیت اور معاشی پابندیوں کے خلاف شدید ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کو ایران کی اجازت کے بغیر نہیں کھولا جا سکتا، ابراہیم عزیزی

تہران میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کا سیکیورٹی اور دفاعی نظام اب پہلے سے کہیں زیادہ جدید، طاقتور اور فعال ہو چکا ہے اور تہران ہر قسم کے بیرونی خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔

محمد رضا عارف نے امریکی عوام اور حکام کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی شہریوں کو چاہیے کہ وہ اب سے پیٹرول اور دیگر تمام بنیادی ایندھن کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیں، کیونکہ آنے والے دنوں میں توانائی کا شدید بحران پیدا ہونے والا ہے۔

ایرانی نائب صدر نے پیشگوئی کی کہ امریکی معیشت کے لیے آنے والے مہینے انتہائی تاریک اور مشکل ترین ثابت ہوں گے، اور واشنگٹن کو اپنی پالیسیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔