منگل، 10-فروری،2026
منگل 1447/08/22هـ (10-02-2026م)

نادرا نے شہریوں کی ایک اور بڑی مشکل آسان کر دی

10 فروری, 2026 11:27

نادرا نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایک اور بڑی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ اب شہری شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات کے لیے دی گئی درخواست کی حالت جاننے کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگائیں گے۔

پہلے نادرا میں شہریوں کو درخواست دینے کے بعد کئی بار دفاتر آنا پڑتا تھا اور بعض اوقات دستاویز تیار نہ ہونے یا درخواست میں کمی کے سبب انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ تاہم اب نادرا نے موبائل اور آن لائن سہولت فراہم کر دی ہے، جس سے شہری اپنی درخواست کی حیثیت باآسانی معلوم کر سکیں گے۔

اس کے لیے شہری نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر جائیں اور ٹریکنگ کے ٹیب میں سلپ پر دی گئی ٹریکنگ آئی ڈی اور کوڈ درج کریں۔ اس کے بعد وہ اپنی درخواست کا موجودہ اسٹیٹس فوراً دیکھ سکیں گے۔

مزید برآں، موبائل فون صارفین 1777 پر کال کرکے یا 8400 پر اپنی ٹریکنگ آئی ڈی میسج کر کے بھی اپنی درخواست کا اسٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔ اس نئی سہولت سے شہریوں کا وقت بچے گا اور دستاویزات کے حصول کے عمل میں آسانی آئے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔