وزیرخزانہ نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

Finance Minister Gives the Nation Great News
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے کھل کر دلچسپی ظاہر کی ہے۔ سعودی عرب طویل عرصے سے پاکستان کا اہم شراکت دار رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہیں۔
وزیر خزانہ نے یہ بات العُلا میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کی کانفرنس کے موقع پر عرب نیوز سے گفتگو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے باوجود پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں۔ سعودی سرمایہ کاروں سے ریکوڈک منصوبے پر بات چیت کسی ایک منصوبے تک محدود نہیں ہے۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ سعودی عرب نے معدنیات اور کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور سیاحت سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے سعودی کمپنی وافی کی پاکستان کے ڈاؤن اسٹریم آئل اینڈ گیس سیکٹر میں شمولیت کو ایک مثال قرار دیا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی بڑی فری لانس افرادی قوت بھی وسیع مواقع فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو امداد پر انحصار کے بجائے تجارت اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر استوار کرنا چاہتا ہے۔ وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک نے میکرو اکنامک استحکام حاصل کر لیا ہے اور اب ہم ترقی کے لیے بہتر پوزیشن میں ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












