جمعرات، 12-فروری،2026
جمعرات 1447/08/24هـ (12-02-2026م)

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخری؛ حکومت نے بڑی منظوری دے دی

12 فروری, 2026 10:33

وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے سرکاری افسران اور ملازمین کے لیے رہائش (اکاموڈیشن) کے حصول کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے کے لیے نئی ڈی سینٹرلائزیشن پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد ملازمین کے رہائشی مسائل میں تیزی لانا اور بجٹ کے اندر رہتے ہوئے اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی پالیسی تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو سرکاری طور پر فراہم کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جوائنٹ سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات فیاض الحق نے باقاعدہ آفس میمورنڈم بھی جاری کیا ہے۔ میمورنڈم میں ہدایت دی گئی ہے کہ ہر وزارت اپنے ملازمین کے لیے اکاموڈیشن کی ہائرنگ اپنے مخصوص بجٹ کے اندر کرے۔

نئی پالیسی کے تحت مختلف وزارتوں اور اداروں کو اپنے ملازمین کی رہائش کے معاملات میں زیادہ انتظامی خودمختاری حاصل ہو گی۔ اس سے فیصلہ سازی میں تاخیر کم ہوگی اور ملازمین کو بروقت سہولت فراہم کی جا سکے گی۔ وزارت ہاؤسنگ کے مطابق یہ پالیسی گریڈ ایک سے گریڈ بائیس تک کے تمام سرکاری ملازمین پر لاگو ہوگی۔

وزارت کے اہلکاروں نے بتایا کہ اس اقدام سے رہائش کے حصول کا نظام مزید منظم اور تیز رفتار ہو جائے گا۔ نئی پالیسی کا بنیادی مقصد شفافیت، سہولت اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے تاکہ سرکاری وسائل کا بہترین استعمال ممکن ہو۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔