سرکاری ملازمین کیلئے کرائے کے گھروں کے نظام سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

Major government decision regarding rental housing system for government employees
حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے کرائے کے گھروں کے نظام سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔
حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے کرائے کے گھروں کے نظام سے متعلق فیصلہ کرلیا، تاہم اب رہائشی مکانات کے حصول کا اختیار وزارتوں اور محکموں کو منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت 6 شہروں میں نئی پالیسی نافذ ہو گی، سرکاری ملازمین اب خود نجی رہائش کا بندوبست کریں گے، 3 سالہ لیز، ایک سال کا ایڈوانس کرایہ ادا کیا جائے گا۔
یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی الاٹی کی ذمہ داری ہو گی، میاں بیوی میں سے صرف ایک کو سرکاری کرائے کی سہولت ملے گی۔
اس کے علاوہ کنٹریکٹ ملازمین کے لیے خصوصی شرائط مقرر کی گئی ہیں، دیہی علاقوں میں بھی شہری علاقوں کے برابر کرائے کی اجازت دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نیا نوٹیفکیشن 11 فروری 2026 سے نافذ العمل ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










