پی ٹی آئی کے لئے بڑا دھچکا، اہم رہنما مسلم ن لیگ میں شامل

Major setback for PTI as key leader joins PML-N
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار تبارک علی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما سردار تبارک علی نے یہ فیصلہ اپنے قریبی ساتھیوں اور کارکنوں کے ہمراہ کیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آزاد کشمیر میں متوقع انتخابات کے باعث سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
مظفرآباد ڈویژن کے حلقہ کوٹلہ سے تعلق رکھنے والے سردار تبارک علی کی شمولیت کے لیے ایک باقاعدہ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینیئر امیر مقام مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے سردار تبارک علی کو مسلم لیگ ن کا مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر دیگر مقامی رہنما اور کارکن بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے اس شمولیت کو اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار تبارک علی نے باقاعدہ مشاورت کے بعد مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک تاریخی جماعت ہے جس نے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق نواز شریف کے دور میں ملک میں استحکام آیا۔ جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی پہچان مضبوط کی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












