جمعہ، 13-فروری،2026
جمعہ 1447/08/25هـ (13-02-2026م)

دہشتگردی کے خلاف کردار پر پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی

13 فروری, 2026 13:38

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے انسداد دہشتگردی اور علاقائی تجارت میں مرکزی کردار کو وسیع پیمانے پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے مؤثر اقدامات اور دہشتگردی کے خلاف دی گئی قربانیوں کو مسلسل سراہا گیا ہے۔

فعال عسکری سفارتکاری اور متوازن خارجہ پالیسی کے ذریعے پاکستان عالمی منظرنامے پر ایک قابلِ اعتماد اور بااثر شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے۔

امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور نے کہا کہ پاکستان خطے میں انسداد دہشتگردی کی کوششوں کے حوالے سے امریکہ کے لیے نہایت اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ معدنی وسائل کے شعبے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون اور شراکت داری مسلسل وسعت اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی میں تعاون کے باعث پاکستان داخلی اور سرحد پار سکیورٹی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل ہو رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام بھی دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے مؤثر کردار کا کھلے عام اعتراف کر چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکہ کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے علاوہ اقتصادی، تجارتی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بڑھتی ہوئی شراکت داری پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت کو مزید واضح کرتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف مربوط اور ذمہ دارانہ اقدامات کے ذریعے پاکستان نے عالمی سطح پر ایک معتبر مقام حاصل کیا ہے۔

انسداد دہشتگردی کے ٹھوس اقدامات اور وسیع البنیاد بین الاقوامی شراکت داریوں نے پاکستان کو خطے میں حقیقی استحکام لانے والے ملک کے طور پر نمایاں کر دیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔