محسن نقوی سے امریکی وفد کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی اقدامات کی تعریف

اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری جان مارک پومر شائم اور ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی۔
پیغام کے مطابق ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور مشترکہ سکیورٹی ترجیحات کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو امریکی حکام نے سراہا۔ امریکی عہدیداروں نے غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا بھی خیر مقدم کیا۔
ملاقات میں اس امر پر بھی گفتگو ہوئی کہ پاکستان کے توانائی شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھایا جائے۔ محسن نقوی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ امریکی کاروباری اداروں کے لیے پاکستان میں محفوظ اور پُرامن عملی ماحول کے قیام کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق دفاعی تعاون کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں شراکت داری بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی جہت دے رہی ہے۔
یہ ملاقات اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ انسدادِ دہشت گردی اور عالمی شراکت داری کے میدان میں پاکستان کا کردار مسلسل ابھر رہا ہے۔
اس ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعاون کی ایک اہم کڑی قرار دیا گیا ہے، جہاں سکیورٹی کے ساتھ معاشی اور تجارتی شعبے بھی باہمی دلچسپی کا مرکز بن چکے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











