ہفتہ، 14-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اعلان

14 فروری, 2026 10:58

وفاقی حکومت نے دنیا بھر میں مقیم ممتاز اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔

 حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مارچ 2026 میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر بیرون ملک مقیم نمایاں اوورسیز پاکستانیوں کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا۔ یہ اعزازات ان افراد کو دیے جائیں گے جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی خدمت اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی مراعاتی پیکج بھی متعارف کروایا ہے۔ اس پیکج میں تارکین وطن اور ان کے اہل خانہ کے لیے مختلف سہولیات شامل ہیں۔ اوورسیز پیکج میں جدید سیکیورٹی خصوصیات سے مزین نیکسٹ جنریشن ممبرشپ کارڈ بھی دیا جائے گا، جو عالمی سطح پر پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو تسلیم کرنے اور انہیں ملکی ترقی میں شامل کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے۔ اس پیکج کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی اپنی شناخت کو مزید محفوظ بنانے کے ساتھ مختلف سرکاری اور نجی سہولیات تک آسان رسائی حاصل کر سکیں گے۔

مراعاتی پیکج کے تحت اوورسیز پاکستانی ویزا سہولت، سیکیورٹی کارڈ اور دیگر خصوصی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ حکومت کی اس پہل کا مقصد بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمات کو تسلیم کرنا اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔