اتوار، 1-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

اسرائیلی فوج شامی صوبے درعا کے کئی دیہات میں داخل، چوکیاں قائم

19 فروری, 2026 09:33

شام کے جنوبی صوبے درعا کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج نے مغربی دیہی علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد دیہات میں داخل ہو گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق تقریباً بیس فوجی گاڑیوں پر مشتمل اسرائیلی فوجی قافلہ مغربی درعا کے دیہات میں داخل ہوا اور سیسون نامی گاؤں میں پہنچ کر اپنی پوزیشنیں قائم کیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوامِ متحدہ کے 80 سے زائد ممالک کی مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی منصوبے کی مذمت

بتایا گیا کہ قابض افواج نے گاؤں کے اندر دو فوجی چوکیاں بھی قائم کر دیں، جس کے باعث مقامی آبادی میں تشویش پھیل گئی۔ یہ اقدام مغربی درعا کے دیہی علاقوں میں اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کے تسلسل کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی دوران سات فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک اسرائیلی دستہ یرموک بیسن کے علاقے میں واقع المصریتیہ نامی گاؤں میں بھی داخل ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں بیک وقت پیش قدمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی درعا کے متعدد مقامات پر فوجی سرگرمیاں جاری ہیں اور یہ کارروائیاں کسی ایک محدود علاقے تک محدود نہیں رہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔