ایرانی تیل پر امریکی پابندیوں کی بحالی مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی ہے، ایران

ایران نے اپنے تیل کی برآمدات پر امریکی پابندیوں کی واپسی کو دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا۔
ایران نے امریکی پابندیوں کی بحالی کو اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کے مطابق تیل پر پابندیوں کی واپسی اس معاہدے کی دفعہ 10 کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس حوالے سے ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں امریکہ کے اس رویے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں تہران کے حوالے سے امریکی مؤقف میں مسلسل تبدیلی اور اس کی بے اعتمادی پر سخت تنقید کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے ایرانی تیل کی فروخت پر دوبارہ پابندیاں لگا دیں
ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نہ صرف اس حالیہ فیصلے کے ذریعے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ لبنانی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کر کے بھی مسلسل معاہدے کو توڑ رہا ہے۔
ایرانی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ مفاہمت کی یادداشت کا ایک اہم پہلو یہ تھا کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کو روکا جائے، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول اور اس کا اختیار بدستور قائم رہے گا اور ایران اس پیچیدہ صورت حال میں اپنے قومی و سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت اور مضبوط اقدامات اٹھائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












