بدھ، 8-جولائی،2026
بدھ 1448/01/23هـ (08-07-2026م)

بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروارہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

08 جولائی, 2026 16:55

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروارہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4روز میں بلوچستان میں دہشت گردی کے 3بڑے واقعات ہوئے، فتنہ الخوارج  کے دہشت گردوں نے بلوچستان پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، پولیس کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا، دہشت گرد کہتے ہیں ہم بلوچستان اور اسلام کی جنگ لڑرہے ہیں۔

  انہوں نے کہا کہ زیارت میں پولیس اہلکاروں نے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، زیارت میں 6جولائی سے دہشت گردوں سے مقابلہ چل رہا تھا، دہشت گردوں نے گھیرا تنگ ہونے پر 18پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا، پہلے دن9،دوسرے دن 18پولیس اہلکار شہید ہوئے، خاران اور دالبندین میں آج 14دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، مجموعی طور پر 54 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروارہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔