اتوار، 1-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

معاہدہ نہ ہوا تو بحرِ ہند کے اڈے سے حملہ ہوگا : امریکی صدر کی ایران کو پھر دھمکی

19 فروری, 2026 11:12

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر بحرِ ہند سے حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے سے گریز کرتا ہے تو واشنگٹن بحرِ ہند میں واقع جزیرے ڈیگو گارشیا کے فوجی اڈے کو استعمال کرتے ہوئے ایران کی غیر مستحکم اور خطرناک حکومت پر حملہ کرنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملے کے خطرناک نتائج ہوں گے : روس کی عالمی برادری کو وارننگ

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹک کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس ایران کے خلاف کارروائی کے لیے متعدد وجوہات موجود ہیں، تاہم تہران کے لیے دانشمندی اسی میں ہے کہ وہ کسی تصادم سے بچنے کے لیے معاہدے تک پہنچ جائے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام کو توقع ہے کہ ایرانی فریق آئندہ دو ہفتوں میں مزید تفصیلی تجاویز کے ساتھ واپس آئے گا، کیونکہ اب تک پیش رفت محدود رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔