نائجیریا کی کان میں زہریلی گیس سے 37 افراد ہلاک

نائجیریا کے وسطی علاقے میں واقع ایک کان میں کاربن مونو آکسائیڈ گیس کے اخراج سے کم از کم 37 کان کن ہلاک ہو گئے، جبکہ پچیس افراد کو شدید متاثر ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست پلیٹو کے علاقے واسے کی کمپانی برادری میں پیش آیا، جہاں ایک متروک سیسہ کان میں جمع شدہ معدنیات سے زہریلی گیس خارج ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کر دی، پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل
سرکاری حکام کے مطابق یہ کان طویل عرصے سے غیر فعال تھی اور اس کے اندر جمع معدنی اجزاء سے مہلک دھوئیں خارج ہو رہے تھے۔ مقامی افراد، جو ان اخراجات کی زہریلی نوعیت سے ناواقف تھے، مبینہ طور پر سرنگ میں داخل ہوئے تاکہ معدنیات نکال سکیں، لیکن گیس سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہونے سے 37 میں سے متعدد افراد تو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریاست پلیٹو کی حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کئی افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے، تاہم حتمی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ متعدد زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے مزید نقصان سے بچنے کے لیے کان کے مقام کو گھیرے میں لے لیا ہے اور عام افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









