ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

ایران یورینیم افزودگی کے حق سے دستبردار نہیں ہوگا، تہران کا دوٹوک اعلان

19 فروری, 2026 15:59

ایران کے سربراہِ جوہری توانائی نے واضح اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی ملک تہران کو یورینیم افزودگی کے حق سے محروم نہیں کر سکتا۔

ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے تہران میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری صنعت کی بنیاد ہی افزودگی پر قائم ہے۔ جوہری عمل کے کسی بھی مرحلے پر پیش رفت کے لیے ایندھن ناگزیر ہوتا ہے اور ایندھن کے بغیر یہ شعبہ اپنی افادیت کھو دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام بین الاقوامی قوانین کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور اس میں کسی قسم کی خلاف ورزی شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ایران پر بڑے حملے کا فیصلہ کرچکا : رپورٹ

محمد اسلامی نے مزید کہا کہ ایران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے قواعد و ضوابط کے مطابق کام کر رہا ہے۔ جوہری سرگرمیاں شفاف نگرانی کے دائرے میں ہیں اور عالمی معیارات کی پابندی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پرامن مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا ایران کا مسلمہ حق ہے اور اسے دباؤ یا دھمکی کے ذریعے سلب نہیں کیا جا سکتا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔