جمعہ، 20-فروری،2026
جمعہ 1447/09/03هـ (20-02-2026م)

بورڈ آف پیس کے تاریخی اجتماع میں ٹرمپ کی نیند موضوعِ بحث بن گئی

20 فروری, 2026 16:11

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کویتی وزیر خارجہ کی امن بورڈ میں تقریر کے دوران سوتے نظر آئے۔

بورڈ آف پیس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد نے غزہ کی پٹی کیلئے ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کویت اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی مشکلات کم کرنے اور غزہ میں امن و استحکام کے قیام کیلئے ہر ممکن کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔

اجلاس کے دوران ایک غیر معمولی منظر بھی دیکھنے میں آیا جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نشست پر آنکھیں بند کیے دکھائی دیئے۔ سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں اس حوالے سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں : طیاروں سے متعلق ٹرمپ کے انکشافات اور دہلی کی خاموشی، بھارتی عوام جواب کی منتظر

ناقدین کا کہنا تھا کہ جب عالمی رہنما بورڈ آف پیس کیلئے مالی اعلانات کر رہے تھے تو امریکی صدر کی یہ کیفیت حیران کن تھی، خصوصاً اس تناظر میں کہ وہ خود اس پلیٹ فارم کے قیام اور مختلف ممالک کو اس میں شامل کرنے میں متحرک کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ کچھ ذرائع یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کسی بیماری کا شکار ہیں۔

اجلاس کے یہ مناظر عالمی سیاست میں نئی بحث کو جنم دے رہے ہیں جہاں ایک جانب فلسطین کیلئے امداد اور ریاستی حمایت کا اعادہ کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب قیادت کے طرزِ عمل پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔