بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھارتی ایئرلائن کے لیے بنگلہ دیشی فضائی حدود بند

بقایاجات کی عدم ادائیگی پر بھارتی ایئرلائن کے لیے بنگلہ دیشی فضائی حدود بند
بھارت کی نجی ایئرلائن SpiceJet کو مالی واجبات ادا نہ کرنے پر بڑا دھچکا لگا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نے ایئرلائن کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔
بنگلہ دیشی اخبار Daily Sun اور بھارتی جریدے The Economic Times نے دعویٰ کیا ہے کہ بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کولکتہ سے شمال مشرقی بھارتی شہروں، جیسے گوہاٹی اور ایمفال، جانے والی پروازیں اب متبادل اور طویل راستے اختیار کر رہی ہیں۔ اس تبدیلی سے پرواز کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔ ایندھن کا خرچ بھی زیادہ ہو رہا ہے، جس سے آپریشنل اخراجات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپائس جیٹ گزشتہ چند ماہ سے مالی مشکلات کا شکار ہے۔ دسمبر 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی رپورٹ میں کمپنی نے 269.27 کروڑ روپے خسارے کا اعلان کیا۔ کمپنی کے شیئرز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ معاملہ صرف مالی نہیں بلکہ سفارتی نوعیت بھی اختیار کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات میں حالیہ عرصے میں تناؤ بڑھا ہے۔ فضائی حدود کی پابندی کو بعض تجزیہ کار بنگلہ دیش کے خودمختار موقف کا اظہار قرار دے رہے ہیں۔
حکام کی جانب سے تاحال اس معاملے پر باضابطہ مشترکہ بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اگر بقایا جات ادا نہ کیے گئے تو ایئرلائن کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









