مظاہرین کی ہلاکتوں کے امریکی دعوے، ایران کا شواہد پیش کرنے کا مطالبہ

ایران کی حکومت نے ملک گیر احتجاج کے دوران ہزاروں افراد کی ہلاکت کے معاملے پر ذمہ داری دہشت گرد عناصر پر عائد کرتے ہوئے ناقدین سے شواہد پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جاری بیان میں کہا کہ حکومت نے 3 ہزار 117 افراد کی فہرست جاری کی ہے، جو حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کا نشانہ بنے ہیں، ان میں تقریباً دو سو سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا افغانستان پر حملوں سے قبل امریکہ و ایران سمیت دیگر ممالک سے سفارتی رابطہ
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ان اعداد و شمار پر اعتراض رکھتا ہے تو وہ اپنے شواہد سامنے لائے۔ عباس عراقچی اس سے قبل یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ فہرست میں شامل 6 سو 90 افراد ایسے تھے جنہیں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مسلح اور مالی معاونت حاصل تھی۔
چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں دعویٰ کیا تھا کہ مظاہروں کے دوران 32 ہزار افراد ہلاک ہوئے اور ایرانی عوام مذہبی قیادت کے تحت سخت حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









