ایران ایٹم بم بنانے سے صرف ایک ہفتہ دور ہے : امریکی خصوصی ایلچی کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف نے ایک حالیہ انٹرویو میں سنسنی خیز دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹم بم تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے سے محض ایک ہفتہ دور ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ تہران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار مکمل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ ویٹکوف کے مطابق ایران کی جانب سے یورینیم کی افزودگی اس سطح پر پہنچ چکی ہے جو صرف عام ایٹمی بجلی گھروں کے لیے نہیں بلکہ عسکری مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کسی بیرونی دباؤ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا : صدر مسعود پزشکیان
انہوں نے واضح کیا کہ صدر ٹرمپ اس صورتحال کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور ایرانی قیادت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔
امریکی ایلچی نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر بھی حیران ہیں کہ تہران نے شدید معاشی اور سیاسی دباؤ کے باوجود اب تک ہتھیار کیوں نہیں ڈالے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے سے پہلے تہران کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اپنے رویے میں مثبت تبدیلی لائے گا اور عالمی برادری کے خدشات دور کرے گا۔
ویٹکوف نے خبردار کیا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور امریکہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ایران کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا، اس لیے ایران کو جلد ہی کوئی بڑا فیصلہ کرنا ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








