ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

ایران پر حملہ اب آسان نہیں، چینی ٹیکنالوجی نے امریکی فضائی برتری کا غرور توڑ دیا

22 فروری, 2026 15:40

سابق برطانوی سفیر اور ایم آئی سکس کے سابق افسر ایلسٹر کروک نے ایک انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اپنی دفاعی حکمتِ عملی میں خاموشی سے ایسی تبدیلیاں کر لی ہیں، جنہوں نے مغربی عسکری برتری کے تمام حساب کتاب بدل کر رکھ دیے ہیں۔

ایلسٹر کروک کے مطابق ایران اب امریکی جی پی ایس اور روسی نظام پر انحصار ختم کر کے مکمل طور پر چینی "بیڈو” ڈیٹا سسٹم پر منتقل ہو چکا ہے۔

یہ ایک ایسا ڈیجیٹل دماغ ہے جسے ہیک کرنا یا اس کے سگنلز میں مداخلت کرنا ناممکن ہے، جس کی وجہ سے امریکی فوج اب ایرانی میزائلوں کا رخ موڑنے کی صلاحیت کھو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کے مشیروں کا ایران پر حملے کے بجائے معیشت پر توجہ دینے کا مشورہ

کروک نے مزید بتایا کہ چین نے ایران کو ایسا جدید ریڈار سسٹم فراہم کر دیا ہے، جو امریکی اسٹیلتھ طیاروں (ایف پینتیس اور ایف بائیس) کی ظاہری لہروں کے بجائے ان کی جسمانی ساخت کو پہچان لیتا ہے، جس سے ان طیاروں کا ریڈار سے بچنا اب ممکن نہیں رہا۔

اس کے علاوہ خلیجِ فارس میں چینی جاسوس جہازوں اور سیٹلائٹ سسٹم نے ایران کو ایسی طاقت فراہم کر دی ہے کہ وہ سمندر کے اندر موجود آبدوزوں کی نقل و حرکت بھی مانیٹر کر سکتا ہے۔

اسی غیر مرئی ڈھال کی وجہ سے تہران تمام دھمکیوں کے باوجود پراعتماد ہے اور کسی بھی بیرونی دباؤ کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں، کیونکہ اب کوئی بھی حملہ ایران کے لیے سرپرائز نہیں رہے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔