ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

امریکا میں صدی کا بدترین برفانی طوفان، نیویارک اور واشنگٹن مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ

23 فروری, 2026 09:45

شمال مشرقی امریکا اس وقت ایک طاقتور طوفان ’بم سائیکلون‘ کی زد میں ہے، جس کی وجہ سے کروڑوں شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس طوفان کے نتیجے میں اٹھارہ سے چوبیس انچ تک برفباری ہو سکتی ہے، جبکہ برفانی ہواؤں کی رفتار ستر میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اس وقت نیویارک، بوسٹن، نیو جرسی، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن ڈی سی جیسے اہم شہر شدید الرٹ پر ہیں۔ طوفان کی شدت کے باعث اب تک مجموعی طور پر گیارہ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے فضائی سفر کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور لاکھوں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے ہیں۔

حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے چھ ریاستوں میں باقاعدہ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے شہر میں مکمل ٹریول بین یعنی سفری پابندی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت رات نو بجے سے دوپہر بارہ بجے تک غیر ضروری سفر پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملہ اب آسان نہیں، چینی ٹیکنالوجی نے امریکی فضائی برتری کا غرور توڑ دیا

شہر کے تمام اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی ساٹھ فیصد سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، اور فیڈرل ایوی ایشن نے گراؤنڈ اسٹاپ کی وارننگ جاری کر رکھی ہے۔ ساحلی علاقوں میں بسنے والے تقریباً تیس ملین امریکی اس وقت طوفان کی وارننگ کے سائے میں جی رہے ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان اپنی شدت کے اعتبار سے تاریخی ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ یہ چھ سو میل سے زائد طویل ساحلی پٹی کو متاثر کر رہا ہے۔

واشنگٹن اور بالٹیمور جیسے علاقوں میں پانچ سے آٹھ انچ جبکہ جرسی شور جیسے علاقوں میں دو فٹ سے زیادہ برف پڑنے کی توقع ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور خوراک و ادویات کا ذخیرہ کر لیں کیونکہ بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

یہ برفانی طوفان شمال مشرقی ساحل پر زندگی کو تقریباً مفلوج کرنے والا ہے اور اس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں بھی رک کر رہ گئی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔