ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

جوہری قوت میں اضافہ روس کی اولین ترجیح ہے : ولادیمیر پیوٹن کا اعلان

23 فروری, 2026 09:45

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک انتہائی اہم اور غیر معمولی بیان میں جوہری قوت میں اضافے کو روس کی مکمل ترجیح قرار دے دیا ہے۔

صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ ہونے والا نیو اسٹارٹ معاہدہ اب ختم ہو چکا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ امریکا اور روس اب ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے کسی بھی بین الاقوامی معاہدے کے پابند نہیں رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنی عسکری صلاحیتوں کو کسی بھی حد تک بڑھانے کے لیے آزاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملے کے خطرناک نتائج ہوں گے : روس کی عالمی برادری کو وارننگ

صدر پیوٹن نے روسی فوج اور بحریہ کو مزید طاقتور بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی جنگ سے حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں پوری فوج کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

ان کا مقصد مسلح افواج کی جنگی تیاریوں اور نقل و حرکت کو اس سطح پر لانا ہے، جہاں وہ کسی بھی عالمی چیلنج کا مقابلہ کر سکیں۔

روسی صدر کے مطابق، عالمی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنا روس کی خارجہ اور دفاعی پالیسی کا سب سے بنیادی ستون ہے، اور اس مقصد کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی جدید کاری ناگزیر ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔