ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کی سفارتی بے چینی، امریکی وفد کو حساس مراکز تک رسائی دے دی

23 فروری, 2026 11:34

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکی سفیر سرجیو گور اور امریکی انڈو پیسیفک کمان کے سربراہ ایڈمرل سیموئل جے پاپارو نے بھارتی فوج کے ویسٹرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اس دورے کو بھارتی میڈیا میں غیر معمولی اہمیت دی گئی، جسے بعض تجزیہ کار داخلی اور خارجی دباؤ سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

میدانِ جنگ میں ذلت آمیز ہزیمت کے بعد بھارتی سفارت کاری زمین بوس ہو چکی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ امریکی وفد کی آمد کو محض دکھاوے کے طور پر پیش کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ حقیقت میں پاک امریکہ تعلقات کے برعکس، بھارت اور امریکہ کے مابین تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی امریکہ کو اپنے حساس مقامات تک رسائی ثابت کرتی ہے کہ پاکستان کی مؤثر ملٹری ڈپلومیسی اور فیلڈ مارشل کو ملنے والی بین الاقوامی پذیرائی بھارت کے لیے شدید ذہنی اضطراب اور پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صدر ٹرمپ نے بھارت امریکہ تجارتی معاہدے کا ’تاریخی دعویٰ‘ بے نقاب کر دیا، بھارت پر یکطرفہ معاشی دباؤ واضح

ناقدین کہتے ہیں کہ بھارتی خارجہ پالیسی اپنے دعوؤں کے برعکس امریکی مفادات کے آگے سرنگوں دکھائی دیتی ہے، جبکہ خطے میں بدلتی ہوئی عسکری صف بندی نے نئی سفارتی پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔

بعض ماہرین کے مطابق امریکی وفد کے دورے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا عالمی منظرنامے میں اپنی اہمیت اجاگر کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

فرانسیسی صدر کے حالیہ دورے کو نسبتاً کم کوریج ملنے اور امریکی سفیر کے دورے کو نمایاں انداز میں پیش کیے جانے کو بھی سفارتی ترجیحات میں تبدیلی یعنی امریکی توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔