اسرائیل کا بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ نیا فوجی بلاک بنانے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ اور اس کے گردونواح میں حلیف ممالک کے ایسے نیٹ ورک کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جو بنیاد پرست دشمنوں کا مل کر مقابلہ کرے گا۔
نیتن یاہو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کے اعلان کے دوران دیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ان ممالک کے محور کا حصہ ہوگا جو اسرائیل کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر کا حماس کیخلاف امریکی ناکامی کی صورت میں غزہ پر قبضے کا اعلان
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو نے یونان، قبرص اور دیگر نامعلوم عرب، افریقی اور ایشیائی ممالک کا بھی حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سامنے ایک ایسا وژن دیکھ رہے ہیں، جس میں مشرق وسطیٰ کے اندر اور اردگرد اتحاد کا ایک مکمل نظام یا مسدس یعنی چھ گوشوں والا محور تشکیل دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ان ممالک کا اتحاد بنانا ہے، جو بنیاد پرست شیعہ محور اور ابھرتے ہوئے بنیاد پرست سنی محور کے چیلنجز اور اہداف پر یکساں نظر رکھتے ہوں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ایکس پر ایک پیغام میں نیتن یاہو کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اسرائیل کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی، اعتماد اور جدت طرازی کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








