جعلی خبروں اور سنسنی خیزی میں بھارتی میڈیا سب سے آگے، امریکی سفیر کی سخت تنقید

بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے بھارتی میڈیا کو سنسنی خیزی اور جعلی خبروں کا مرکز قرار دیتے ہوئے اس کے پرائم ٹائم ٹاک شوز کا شدید مذاق اڑایا۔
بھارت میں امریکی سفیر سرجیو گور نے بھارتی ذرائع ابلاغ کی کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے سنسنی خیزی اورجعلی خبروں میں سب سے آگے قرار دے دیا ہے۔
ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر سنسنی خیزی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ خبر، تجزیے اور حقیقت کے درمیان فرق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے بھارتی نیوز چینلز کے پرائم ٹائم ٹاک شوز کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ شام 6 بجے 8 اور رات 10 بجے 12 افراد بیک وقت چیخ رہے ہوتے ہیں، جس سے یہ سمجھنا ناممکن ہو جاتا ہے کہ یہ کوئی نیوز شو ہے یا محض شور شرابا۔
انہوں نے ٹاک شوز کے پینلسٹس پر طنز کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اینکر کی مداخلت اور روکنے کے باوجود مہمانوں کو مسلسل چیخنے کی تربیت آخر کہاں سے ملتی ہے؟
یہ بھی پڑھیں : بھارتی پولیس نے سی جے پی کے پرامن مظاہرین پر اے کے 47 اور پیلیٹ گنز سے فائرنگ کی، ایمنسٹی انٹرنیشنل
امریکی سفیر نے مزید اعتراف کیا کہ وہ پہلے امریکا میں فیک نیوز کو سب سے بڑا مسئلہ سمجھتے تھے، لیکن بھارتی میڈیا فیک نیوز اور گمراہ کن معلومات میں امریکا سے بھی کہیں آگے نکل چکا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کے ان تبصروں نے بھارتی ذرائع ابلاغ میں گمراہ کن رپورٹنگ اور فیک نیوز کے بڑھتے ہوئے رجحان کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق سرکاری بیانیے کو اندھا دھند فروغ دینے، سنسنی خیزی اور غیر مصدقہ دعوؤں کی وجہ سے بھارتی میڈیا عالمی سطح پر اپنی ساکھ مکمل طور پر کھو رہا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آزادانہ صحافت کا خاتمہ ہو چکا ہے اور بھارتی میڈیا سچائی کے بجائے حکومتی بیانیے اور سیاسی پروپیگنڈے کا آلہ کار بن چکا ہے۔
میڈیا پر حکومت کا بڑھتا ہوا سخت اثر و رسوخ بھارت میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی کے تاثر کو تقویت دیتا ہے، جبکہ غلط اطلاعات کی تصحیح کرنے کے بجائے ان کا دفاع کرنا صحافتی اخلاقیات اور عوامی اعتماد پر گہرا ضرب ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












