منگل، 25-اگست،2026
منگل 1448/03/12هـ (25-08-2026م)

امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے 5 کمانڈروں کی معلومات پر 10 ملین ڈالر انعام رکھ دیا

25 اگست, 2026 14:37

امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے 5 اہم کمانڈروں سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 10 ملین ڈالر تک کے انعامات کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے پروگرام ریوارڈ فار جسٹس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے ایک نیا نوٹس جاری کیا ہے، جس میں ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے 5 کلیدی رہنماؤں کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں۔

امریکا نے اعلان کیا ہے کہ کارآمد اور قابل عمل معلومات فراہم کرنے والے افراد کو 10 ملین ڈالر تک کا انعام اور کسی دوسرے ملک میں محفوظ منتقلی کی سہولت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے صدر کے ساتھ انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی، وزیر داخلہ محسن نقوی

ان مطلوب افراد میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر احمد وحیدی، خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے چیف علی عبداللہی، پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے ڈرون کمانڈر سعید آقاجانی، الیکٹرانک سائبر کمانڈ کے چیف حمید رضا لشگریان اور انٹیلی جنس آفس کے کمانڈر مجید خادمی شامل ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق یہ افراد پاسداران انقلاب کے ان یونٹس کی سربراہی کر رہے ہیں، جنھوں نے امریکی اہلکاروں پر مسلح حملے کیے اور امریکا کے اہم ترین سائبر بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔