ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

26 نومبر احتجاج کیس : پی ٹی آئی کے تیس کارکنان اشتہاری قرار

24 فروری, 2026 12:34

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف چھبیس نومبر احتجاج سے متعلق درج پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔

تھانہ کھنہ کے مقدمے میں تیس کارکنان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا، جبکہ گزشتہ سماعت پر اکتیس کارکنان کے خلاف اشتہاری کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

آج ایک کارکن عدالت میں پیش ہوا، جس کے بعد اس کے خلاف اشتہاری کارروائی ختم کر دی گئی۔ عدالت نے تھانہ کھنہ کے مقدمے کی سماعت دو اپریل تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : میری دائیں آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک ختم ہوچکی ہے؛ بانی پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ میں پیش رپورٹ میں انکشاف

تھانہ مارگلہ کا مقدمہ چار اپریل، تھانہ کوہسار کا مقدمہ چھبیس مارچ اور تھانہ ترنول و آبپارہ کے مقدمات دس مارچ تک ملتوی کیے گئے۔

پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث آج کسی بھی مقدمے میں شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں۔ کارکنان کے خلاف دہشت گردی، توڑ پھوڑ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔