کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نے کیا، وزارت اطلاعات

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نے کیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے کوہاٹ میں دہشتگردی واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نمازیوں، پولیس اہلکاروں پر وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نے کیا، دہشتگردی کا کوئی مذہب یا جواز نہیں۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی افغانستان سرزمین کےاستعمال پر شدید تشویش ہے، افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں، افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت ہے، افغان طالبان الزام تراشی کے بجائے دہشتگرد نیٹ ورک کا خاتمہ کریں۔
افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان وزارت خارجہ کی جانب سے کوہاٹ حملے کی مذمت کافی نہیں، زبانی ہمدردی کو ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائیوں میں بدلنا ہوگا، مذاکرات کے نام پر عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔
وزارت اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کےتحفظ کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائے گا، پاکستان دہشتگردی کے خطرات کو ہرجگہ سے ختم کرنے کا مکمل عزم اور صلاحیت رکھتاہے، عالمی برادری افغان طالبان پر دباؤڈالے وہ خطرے کو خطے میں پھیلنے سے پہلے فیصلہ کن کارروائی کرے، عالمی برادری طالبان پر خطرے کو خطے میں پھیلنے سے روکنے کے لیےدباؤ ڈالے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










