ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

بندر پر آنسو اور غزہ پر خاموشی، کیوبا کے سفارتخانے نے انسانیت کا دوہرا معیار بے نقاب کردیا

26 فروری, 2026 09:49

فرانس میں کیوبا کے سفارتخانے کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے عالمی برادری کی ترجیحات پر سوال اٹھا دیا ہے، جس میں ایک طرف ماں سے جدا بندر پر دنیا بھر کے آنسو دکھائے گئے اور دوسری طرف غزہ کی یتیم بچی کی خاموش تکلیف کو نظر انداز کرنے پر تنقید کی گئی۔

فرانس میں کیوبا کے سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دنیا کو آئینہ دکھانے کیلئے ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو کے پہلے حصے میں جاپان کے ایک چڑیا گھر میں موجود ننھا بندر دکھایا گیا جو اپنی ماں سے محروم ہو چکا ہے اور ایک کھلونا بندر کو سینے سے لگائے بیٹھا ہے۔ اس منظر پر دنیا بھر کے صارفین جذباتی ہو گئے اور ہمدردی کے پیغامات کی بھرمار ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : چابہار بندرگاہ سے پیچھے ہٹنے پر مودی حکومت شدید تنقید کی زد میں

ویڈیو کے دوسرے حصے میں منظر بدل جاتا ہے۔ غزہ کی ایک معصوم بچی ملبے کے ڈھیر پر کھڑی ہے، جس نے اسرائیلی بمباری میں اپنا گھر اور اہل خانہ کھو دیے۔

وہ اپنی گڑیا کو سینے سے لگائے خاموشی سے درد سہہ رہی ہے۔ کیوبا کے سفارتخانے نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ دنیا ایک بندر کے لیے رو پڑتی ہے لیکن غزہ کے ہزاروں یتیم بچوں کے دکھ کو نظر انداز کر دیتی ہے۔

سفارتخانے نے اسے مرضی کی ہمدردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تضاد انسانیت کے دعوؤں پر بڑا سوالیہ نشان ہے اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔