منگل، 7-جولائی،2026
منگل 1448/01/22هـ (07-07-2026م)

یورپی یونین کا غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات پر پابندیوں پر غور

07 جولائی, 2026 10:07

یورپی یونین کے وزراء اگلے ہفتے ایک اہم اجلاس میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں میں تیار ہونے والی مصنوعات پر تجارتی پابندیاں لگانے کے حوالے سے غور کریں گے۔

یورپی کمیشن کے ترجمان اولوف گل نے بتایا ہے کہ یورپی کمیشن رواں ہفتے ایک آپشن پیپر پیش کرنے جا رہا ہے، جس میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کی مصنوعات کو نشانہ بنانے کے لیے ممکنہ تجارتی اقدامات کی تفصیلات شامل ہوں گی۔

یہ رپورٹ اگلے ہفتے یورپی یونین کے وزرائے تجارت کے اجلاس سے قبل پیش کی جائے گی، جبکہ 10 جولائی کو اقتصادی اور مالیاتی امور کی کونسل میں یورپی یونین کے رکن ممالک اس پر باقاعدہ بحث کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان پر اسرائیل کی ہولناک بمباری جاری، اسکول پرنسپل سمیت 4 شہری شہید

یہ بحث یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس اور کئی رکن ممالک کی درخواست پر کی جا رہی ہے، تاکہ ان اشیاء کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے، جو عالمی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دی گئی بستیوں میں بنتی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی یورپی یونین کے ساتھ سالانہ تجارت 43 ارب یورو یعنی 49.2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جو اسرائیل کی عالمی تجارت کا 32 فیصد بنتی ہے۔

ایک تنظیم کے مطابق، اسرائیلی برآمد کنندگان مقبوضہ فلسطینی سرزمین اور شام کی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اگائے جانے والے پھل اور سبزیوں کو اسرائیل کی مصنوعات ظاہر کر کے یورپی مارکیٹ میں بھیجتے ہیں تاکہ وہ پابندیوں سے بچ سکیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔