ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

کیوبا کا امریکی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ، جھڑپ میں 4 ہلاک

26 فروری, 2026 09:50

کیوبا کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کیوبا کی سمندری حدود میں امریکی دراندزی کی کوشش ناکام بنا دی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔

کیوبا کی وزارت داخلہ کے مطابق 25 فروری 2026 کی صبح کیوبا کی سمندری حدود میں ایک غیر قانونی تیز رفتار کشتی کا سراغ لگایا گیا، جو فلوریڈا میں رجسٹرڈ تھی۔ کشتی صوبہ ویلا کلارا کے ساحل سے ایک بحری میل کے فاصلے تک آ گئی تھی۔

کیوبا کی سرحدی محافظ فورس کی پانچ اہلکاروں پر مشتمل گشتی کشتی شناخت کی تصدیق کے لیے قریب پہنچی تو تیز رفتار کشتی پر سوار افراد نے فائرنگ شروع کر دی، جس سے کیوبا کے کمانڈر زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : آئینی نظام پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، کیوبا کی واشنگٹن مذاکرات کی مشروط پیشکش

وزارت کے مطابق جوابی کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں غیر ملکی کشتی پر سوار چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نکال کر طبی امداد فراہم کی گئی۔

کیوبا کی وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ گرفتار افراد نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ دہشت گردی کے مقاصد کے لیے کیوبا میں دراندازی کرنا چاہتے تھے۔ حکام نے فوری طور پر کشتی میں سوار افراد کی شناخت یا ان کے پس منظر کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ واشنگٹن اس واقعے سے متعلق معلومات کا جائزہ لے رہا ہے اور خود بھی حقائق کی تصدیق کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو کیوبا کی جانب سے معلومات موصول ہوئی ہیں لیکن واشنگٹن اپنی آزادانہ جانچ کرے گا۔ انہوں نے کسی ممکنہ ردعمل پر قیاس آرائی سے گریز کیا اور کہا کہ کھلے سمندر میں اس نوعیت کی فائرنگ انتہائی غیر معمولی ہے اور یہ روزمرہ کا واقعہ نہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔