ماہ رمضان میں خواتین کی جلد کو صحت مند رکھنے کے آسان طریقے

رمضان المبارک کے دوران روزہ رکھنے اور روزمرہ کے گھریلو کاموں کی مصروفیات کی وجہ سے خواتین کی جلد اکثر خشک اور بے جان محسوس ہوتی ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ آسان تدابیر اپنانے سے جلد کو ترو تازہ اور صحتمند بنایا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق رمضان میں جسمانی معمولات اور طرز زندگی میں تبدیلی سے جلد پر نمایاں اثر پڑتا ہے۔ جلد کی صحت میں سب سے زیادہ کردار کھانے پینے کی چیزوں کا ہوتا ہے، خاص طور پر سحر اور افطار کے وقت۔
انہوں نے کہا کہ روزے کے دوران پانی کی کمی جلد کو خشک اور مدھم کر دیتی ہے۔ اس لیے سحر اور افطار میں پانی کی مناسب مقدار، دہی، فروٹس، کھجور اور ناریل پانی جیسے غذائی عناصر کا استعمال ضروری ہے۔ ضرورت پڑنے پر او آر ایس بھی فائدہ مند ہے۔
ماہرین نے خواتین کو مشورہ دیا کہ اگر جلد آئلی ہو تو واٹر بیسڈ کلینزر اور موئسچرائزر استعمال کریں، تاکہ جلد تروتازہ اور چمکدار رہے۔ رمضان کے دوران ہارمونز کا توازن، خلیوں کی مرمت اور آنتوں کی صحت بہتر رکھنے سے بھی جلد کی حالت بہتر رہتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان میں جلد کی دیکھ بھال مشکل نہیں، بس پانی، غذائیت اور مناسب اسکِن کیئر پر توجہ دینا کافی ہے۔ اس کے ذریعے روزے کے دوران بھی خواتین اپنی جلد کو صحت مند اور شاداب رکھ سکتی ہیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












