جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے شہید سپریم لیڈر کے جنازے میں شرکت کیلئے تہران پہنچ گئے

03 جولائی, 2026 14:56

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں ایرانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔ تہران پہنچنے پر ایران کے اعلیٰ فوجی اور سول حکام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید سپریم لیڈر کے جنازے پر کارروائی کا خیال آئے تو دو بار سوچ لینا، ایرانی افواج کی اسرائیل و امریکہ کو وارننگ

اس موقع پر پاکستان کے وزیر داخلہ سید محسن نقوی بھی وہاں موجود تھے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امتِ مسلمہ کے اس عظیم رہنما کی الوداعی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں، جنہیں امریکا اور اسرائیل نے تہران پر بمباری کر کے شہید کیا تھا۔

پاکستان کی اعلیٰ ترین قیادت کی اس جنازے میں موجودگی دونوں برادر اسلامی ممالک کے گہرے اور پائیدار تعلقات کی عکاسی کرتی ہے اور یہ دورہ اس سوگ کی گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا واضح ثبوت ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔