برازیل میں سیلاب سے ہلاکتیں 46 تک جا پہنچی

برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس گیریس میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے جبکہ 21 افراد تاحال لاپتا ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
ریاست میناس گیریس کے محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 46 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ان میں سے 40 ہلاکتیں جویس دی فورا شہر میں ہوئیں جبکہ 6 افراد قریبی قصبے اوبا میں جان سے گئے۔ تقریباً 3 ہزار 6 سو رہائشی بے گھر ہو چکے ہیں اور امدادی کارکن مسلسل تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن کا آغاز
شدید بارشوں کے باعث دریا اپنے کناروں سے باہر آ گئے اور پہاڑی علاقوں کی مٹی گھروں کو بہا لے گئی۔ میئر مارگریدا سالوماؤ نے بتایا کہ پیر سے شروع ہونے والی بارشوں کے بعد علاقے میں کم از کم 20 لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔
ماہرین موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ برازیل میں شدید بارشوں سے مہلک سیلاب معمول کی بات بن چکے ہیں، خاص طور پر غریب اور غیر رسمی آبادیوں کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی انتہائی موسمی واقعات کی شدت اور تکرار میں اضافہ کر رہی ہے۔ اسی تناظر میں جنوبی امریکا کے ملک پیرو نے بھی ملک کے تقریباً نصف اضلاع میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












