مردوں میں قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بننے والی اہم وجہ سامنے آگئی

مردوں میں قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بننے والی اہم وجہ سامنے آگئی
مردوں میں قبل از وقت بڑھاپے کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ اب سائنسدانوں نے دریافت کر لی ہے۔
چین کے جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین نے بتایا ہے کہ کچھ انسانی بنائی گئی کیمیکلز، جنہیں ہمیشہ رہنے والے کیمیکلز یا پی ایف اے ایس (پر فلورواکائیل اور پولی فلورواکائیل مادّے) کہا جاتا ہے، مردوں کی حیاتیاتی عمر بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق یہ کیمیکلز خاص طور پر پچاس سال سے زائد عمر کے مردوں میں قبل از وقت بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتے ہیں۔ پی ایف اے ایس عام طور پر روزمرہ کی اشیاء جیسے فرنیچر، کھانے کی پیکنگ، اور دیگر صنعتی مصنوعات میں استعمال ہوتے ہیں۔ ان کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کیمیکلز قدرتی طور پر ختم ہونے میں بہت زیادہ وقت لیتے ہیں، اسی لیے انہیں “ہمیشہ رہنے والے کیمیکلز” کہا جاتا ہے۔
ماضی میں بھی یہ کیمیکلز مختلف بیماریوں جیسے دل کے امراض اور کینسر سے منسلک کیے جا چکے ہیں، لیکن نئی تحقیق نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ مردوں کی جسمانی عمر پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔
جسمانی عمر (حیاتیاتی عمر) اس بات کا تعین کرتی ہے کہ جسمانی اور ذہنی افعال کی بنیاد پر کسی شخص کی حقیقت میں کتنی عمر ہے، جو ہر شخص کی پیدائش کے وقت سے طے شدہ عمر سے مختلف ہو سکتی ہے۔ جینیاتی عوامل، طرزِ زندگی اور دیگر عناصر اس پر اثر ڈال سکتے ہیں، اور اگر یہ زیادہ ہو تو مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں 326 مردوں اور خواتین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جو 1999 سے 2000 کے دوران ایک امریکی قومی سروے میں شامل تھے۔ ان افراد کے خون میں 11 مختلف اقسام کے پی ایف اے ایس کیمیکلز کی موجودگی دیکھی گئی اور پھر جسمانی عمر پر ان کے اثرات کا مشاہدہ کیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ 50 سے 64 سال کے مردوں میں یہ کیمیکلز جسمانی عمر بڑھانے کی رفتار کو تیز کر دیتے ہیں، جبکہ خواتین پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑتا۔
محققین نے کہا کہ نتائج تشویشناک ضرور ہیں، لیکن گھبراہٹ کی ضرورت نہیں، بلکہ ان کیمیکلز سے بچاؤ پر توجہ دینا ضروری ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












