ایران پر حملہ طویل جنگ میں نہیں بدلے گا : امریکی نائب صدر

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ کیا بھی گیا تو یہ کسی طویل جنگ کا سبب نہیں بنے گا، تاہم انہوں نے سفارتی راستے کو ترجیح دینے کی بات بھی کی۔
جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران پر ممکنہ امریکی حملہ خطے میں طویل جنگ کا باعث نہیں بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تصور غلط ہے کہ امریکہ برسوں تک مشرق وسطیٰ میں کسی نئی جنگ میں پھنسا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکہ مذاکرات کا تیسرا دور، ایران کا پابندیوں اور جوہری معاملے پر پیش رفت کا دعویٰ
وینس نے کہا کہ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی آپشن پر غور کر رہے ہیں، تاہم وہ خود سفارتی راستے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ پیش رفت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ایرانی قیادت کیا اقدامات کرتی ہے اور کس قسم کا مؤقف اختیار کرتی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تیسرے دور کے بالواسطہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ عراقچی نے کہا کہ اگرچہ بعض بنیادی اختلافات باقی ہیں، تاہم سفارتی عمل آگے بڑھ رہا ہے اور مزید تفصیلی مشاورت جاری رہے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












