ایرانی جوابی کارروائی سے 3 امریکی فوجی اور 10 اسرائیلی ہلاک

ایران نے جوابی کارروائیوں میں 10 اسرائیلی شہریوں اور 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بننے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی حکام نے بھی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
واشنگٹن اور مقبوضہ علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران نے اپنے سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد جوابی حملے تیز کر دیے ہیں۔ ان حملوں میں 10 اسرائیلی شہری مارے گئے جبکہ 3 امریکی فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران میں مستقل رہبر کے تعین تک عبوری کونسل فعال، آیت اللہ علی رضا اعرافی رکن منتخب
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں تین اہلکاروں کی ہلاکت اور پانچ کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ مزید کہا گیا کہ کئی اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ صورتحال مسلسل بدل رہی ہے اور مکمل تفصیلات لواحقین کو آگاہ کرنے کے بعد جاری کی جائیں گی۔
اسرائیلی ہنگامی سروس کے مطابق بیت شیمش شہر میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی جبکہ ستائیس افراد زخمی ہوئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ایرانی حملوں میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









