پیر، 2-مارچ،2026
پیر 1447/09/13هـ (02-03-2026م)

ایران میں مطلوبہ اہداف کے حصول تک کارروائی جاری رہے گی : ٹرمپ

02 مارچ, 2026 09:48

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کو اہداف کے حصول تک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک تمام مقاصد حاصل نہیں ہو جاتے۔ انہوں نے تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مزید جانی نقصان کا امکان بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی پوری دفاعی کونسل اور اعلیٰ جرنیل فضائی حملوں کا نشانہ بن گئے

انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لے گا اور ایرانی قیادت کو سخت ترین ضرب لگائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا آپریشن ہے جو نہ صرف موجودہ سلامتی بلکہ آنے والی نسلوں کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس کارروائی کو آزاد قوم کی ذمہ داری قرار دیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔