ایران کی نئی قیادت مذاکرات چاہتی ہے، میں نے ہامی بھر لی : امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی نئی قیادت ان سے بات چیت کی خواہاں ہے اور وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی نئی قیادت ان کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہے اور انہوں نے اس پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
یہ بیان ایران پر حالیہ حملوں اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں غیر معمولی کشیدگی پائی جاتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نجی کلب مارالاگو سے صبح ایک ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ ایرانی رہنما بات کرنا چاہتے ہیں اور میں نے بات کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس لیے میں ان سے بات کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم کو غلام بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا : ایرانی آرمی چیف
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو یہ قدم بہت پہلے اٹھا لینا چاہیے تھا اور انہیں وہ عملی تجاویز پہلے پیش کرنی چاہیے تھیں جو قابل عمل ہوتیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ مذاکرات کب ہوں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ ہفتوں کے مذاکرات میں شامل بعض ایرانی شخصیات اب زندہ نہیں رہیں کیونکہ حالیہ حملہ بہت بڑا تھا۔ ان کے مطابق جن لوگوں سے معاملات چل رہے تھے ان میں سے کچھ اب موجود نہیں ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کارروائی مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو رہی ہے اور ایران معاہدہ کر سکتا تھا، مگر انہوں نے حد سے زیادہ ہوشیاری دکھانے کی کوشش کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بھی اگر ایران سنجیدگی دکھائے تو بات چیت ممکن ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ ایران کی کس نئی شخصیت سے مذاکرات کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












