آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا کشیدہ صورتحال میں 72 ارب روپے کا منافع کمانے کا انکشاف

حکومتِ پاکستان نے ملک کی موجودہ کشیدہ صورتحال کا فائدہ اٹھا کر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے کمایا گیا 72 ارب روپے کا غیر معمولی منافع قانون کے تحت واپس لینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ملک کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے دوران 72 ارب روپے کا ایک غیر معمولی اور بھاری منافع کما لیا ہے، جس کا حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے۔
حکومت نے اب یہ حتمی فیصلہ کیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا یہ غیر معمولی منافع ہر صورت واپس لیا جائے گا تاکہ اسے عوامی مفاد میں استعمال کیا جا سکے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے منافع واپس لینے کی ذمہ داری وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایل این جی کا ایک اور بڑا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہونے کیلئے تیار
وفاقی وزیر خزانہ اب اس رقم کی واپسی کے لیے قانونی اور معاشی راستے تلاش کر رہے ہیں تاکہ کمپنیوں سے یہ منافع سرکاری خزانے میں منتقل کروایا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے مالی سال 2026-27 کے نئے وفاقی بجٹ میں ونڈ فال گین ٹیکس یعنی غیر متوقع منافع پر لگنے والے ٹیکس کا سہارا لیا جا سکتا ہے اور اسی کے ذریعے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے یہ منافع واپس وصول کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے حکام انکم ٹیکس ایکٹ کی شق 99 کے تحت آئل کمپنیوں پر یہ خاص ونڈ فال ٹیکس لگانے کے لیے مکمل طور پر مجاز ہیں اور اس شق کے تحت کارروائی کے لیے ہوم ورک شروع کر دیا گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











