ٹیلی پرامپٹر کے عادی نریندر مودی آزاد میڈیا کا سامنا کرنے میں بری طرح ناکام

بھارتی جریدے دی وائر نے مودی حکومت کے زیرِ اثر کام کرنے والے جانبدار میڈیا کے شرمناک کردار کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی کی جانب سے آزادیِ صحافت پر لگی پابندیوں کا چٹھا کھول دیا ہے۔
بھارتی جریدے دی وائر نے مودی حکومت اور ان کے زیرِ اثر کام کرنے والے جانبدار میڈیا کے شرمناک کردار کو پوری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی ٹیلی پرامپٹرز کے عادی ہو چکے ہیں اور وہ آزاد میڈیا کا سامنا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ مودی نے اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے آزادیِ صحافت پر سخت قدغن لگا دی ہے اور بھارتی میڈیا کو اپنا اسیر بنا لیا ہے۔
جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ مودی نے جان بوجھ کر ایسے میڈیا کا انتخاب کیا ہے، جو حکومت کے احتساب اور تنقید پر پردہ ڈال کر صرف سرکاری بیانیے کو ہی سچ ثابت کرنے میں مصروف رہتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں پیپر لیک ہونے کا معاملہ ہو یا پھر بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے نوجوان نسل کو کاکروچ سے تشبیہ دینے کا انتہائی افسوسناک واقعہ، یہ تمام آوازیں مودی کے کانوں تک نہیں پہنچ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی شائقین اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو گئے، ٹریوس ہیڈ کی فیملی پر سوشل میڈیا پر ذاتی حملے
مودی ہمیشہ حقائق پر مبنی مشکل سوالات والی پریس کانفرنسوں سے گریز کرتے ہیں اور صرف خوشگوار اور آسان سوالات کا سامنا کرنا پسند کرتے ہیں۔
یہاں تک کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ یعنی آر ایس ایس کے سیاسی نظریات کی ہندوراشٹرا آئین سے مطابقت پر سوال اٹھانے کا حق بھی بھارتی میڈیا سے چھین لیا گیا ہے۔
جریدے نے سوال اٹھایا ہے کہ بھارتی میڈیا حکومت سے یہ کیوں نہیں پوچھتا کہ اڈانی قانون سے بالاتر کیوں ہے اور حکومت روسی تیل کی خریداری روکنے پر کیوں مجبور ہوئی؟
مودی کی جانب سے ٹیلی پرامپٹرز کو میڈیا سے چھپانے اور بغیر آواز کے ویڈیوز جاری کرنے جیسے اقدامات نے عوام کے اندر شدید شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ حال ہی میں بین الاقوامی دورے کے دوران آزاد میڈیا کا سامنا نہ کرنے پر عالمی میڈیا بھی مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔
مودی کے زیرِ اقتدار صیہونیت طرز کی ریاست نے بھارت کی نام نہاد کھوکھلی جمہوریت کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









