پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ کر دیا : امریکی سینٹرل کمانڈ

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ حملوں میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا اور ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے بیان جاری کیا ہے کہ ایران میں جاری حملوں کے دوران پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکا کے پاس دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے اور گزشتہ سینتالیس برسوں میں پاسداران انقلاب نے ایک ہزار سے زائد امریکی اہلکاروں کو ہلاک کیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر ایران کا بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
سینٹرل کمانڈ کے مطابق ہفتے سے اب تک ایران میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ گزشتہ رات ایران کے بیلسٹک میزائل اثاثوں کو بھی تباہ کیا گیا اور دو ہزار پاؤنڈ وزنی اسٹیلتھ بموں سے کارروائیاں کی گئیں۔
ادھر تہران میں دوبارہ دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ درجنوں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا، پاسداران انقلاب کے ایئر فورس کمانڈ سینٹر اور وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز پر بھی حملے کیے گئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












