پیر، 2-مارچ،2026
پیر 1447/09/13هـ (02-03-2026م)

اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں : ایرانی افواج کا دعویٰ

02 مارچ, 2026 10:46

ایرانی فوج نے 560 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے جبکہ امریکی حکام نے ان اعداد و شمار کی تردید کرتے ہوئے جوابی کارروائیوں کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ بیان میں یہ سنسنی خیز دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے جوابی حملوں کے نتیجے میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

تہران سے جاری ہونے والی رپورٹس کے مطابق ایرانی فورسز نے کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ان حملوں کے ساتھ ساتھ ایران نے سمندر میں بھی اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، جہاں تین امریکی اور برطانوی تیل بردار جہازوں پر حملے کیے گئے ہیں۔ یہ آئل ٹینکرز اس وقت خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے پانیوں میں آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں ہیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکہ کے بڑے ایئر کرافٹ کیریئر، یونائیٹڈ سٹیٹس شپ ابراہم لنکن، پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی جوابی کارروائی سے 3 امریکی فوجی اور 10 اسرائیلی ہلاک

دعوے کے مطابق امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنانے کے لیے چار میزائل داغے گئے جو براہ راست اپنے ہدف پر لگے۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں خطے میں امریکی جارحیت کے جواب میں کی گئی ہیں اور ان کے نتائج انتہائی مہلک ثابت ہوئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ کیریئر ابراہم لنکن ایرانی میزائلوں کا نشانہ نہیں بنا اور ایرانی میزائل بحری بیڑے کے قریب پہنچنے میں بھی ناکام رہے۔

تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان جھڑپوں میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں پانچ امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔