امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 555 ایرانی شہید ہوئے : حلال احمر

ایرانی ہلال احمر نے متاثرہ شہروں اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے دل دہلا دینے والے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
ایرانی ہلال احمر سوسائٹی نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ اب تک جاری رہنے والی اس مہم میں کم از کم 555 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اب تک ملک کے 131 شہروں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے، جس سے بڑے پیمانے پر رہائشی عمارتیں اور عوامی تنصیبات تباہ ہوئی ہیں۔ ایران کے 131 اضلاع ان حملوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں، جہاں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
ہلال احمر کے مشن کے تحت امدادی کارروائیاں بغیر کسی وقفے کے جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں موجود ہیں اور ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد امدادی کارکنوں کو مکمل الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں فوری کارروائی کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی جوابی کارروائی سے 3 امریکی فوجی اور 10 اسرائیلی ہلاک
ایران نے ان حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے عوامی وسائل کو بھی متحرک کر دیا ہے۔ اس وقت تقریباً چار ملین یعنی چالیس لاکھ رضاکاروں کا ایک وسیع نیٹ ورک اسٹینڈ بائی پر ہے جو انسانی خدمات، طبی امداد اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کے عزم کو کمزور کرنا ہے لیکن پوری قوم متحد ہو کر اس جارحیت کا مقابلہ کر رہی ہے۔
زخمیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے، تاہم ہلال احمر کی ٹیمیں فیلڈ اسپتالوں کے ذریعے شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ان فضائی حملوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایرانی عوام ان مشکل حالات میں ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں اور رضاکاروں کا جذبہ دیدنی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










