پیر، 2-مارچ،2026
پیر 1447/09/13هـ (02-03-2026م)

بیرشیبہ پر ایرانی خیبر میزائل حملہ، نیتن یاہو کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات

02 مارچ, 2026 19:24

اسرائیل کے شہر بیرشیبہ میں ایرانی میزائل حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں خیبر میزائل کے استعمال کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

ایرانی غیر سرکاری ٹیلی گرام گروپس کے مطابق حملے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اسرائیلی حکومت یا کسی مستند ذریعے کی جانب سے کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

رپورٹس کے مطابق بیرشیبہ میں اہم اسرائیلی حکومتی دفاتر اور نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی موجود ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایرانی خیبر میزائلوں نے شہر میں اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب ایرانی حملوں کے بعد نیتن یاہو کا بیت شمیش کا طے شدہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ تباہ حال علاقے اور زخمیوں سے ملاقات کرنے والے تھے۔

دورہ ملتوی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ہلاکت یا زخمی ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں مزید تیز ہو گئی ہیں، تاہم تاحال ان خبروں کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔