منگل، 3-مارچ،2026
منگل 1447/09/14هـ (03-03-2026م)

ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے : علی لاریجانی

03 مارچ, 2026 09:30

ایران کی اعلیٰ قیادت نے واضح کر دیا ہے کہ ملک ایک طویل جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔

ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے اعلان کیا ہے کہ ایران ایک طویل اور فیصلہ کن جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران کو پہلے ہی اس بات کا اندازہ تھا کہ صورتحال ایک طویل تصادم کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیرشیبہ پر ایرانی خیبر میزائل حملہ، نیتن یاہو کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات

علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکا کے برعکس خود کو ایک طویل جنگ کے لیے تیار کر رکھا ہے۔ ایران اپنی خودمختاری اور اپنی چھ ہزار سالہ تہذیب کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا، چاہے اس کے نتائج کچھ بھی ہوں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حملوں کے پیچھے موجود عناصر اپنی سنگین غلطی پر پچھتائیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔