منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں اور فون نظام ہیک کرکے سپریم لیڈر پر نظر رکھی : رپورٹ

03 مارچ, 2026 09:32

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے تہران کے کیمروں اور موبائل فون نیٹ ورکس کو ہیک کر کے ایرانی سپریم لیڈر کی نقل و حرکت پر نظر رکھی۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے متعدد موجودہ اور سابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے برسوں قتبل تہران کے ٹریفک کیمروں اور موبائل فون نیٹ ورکس کو ہیک کیا۔

رپورٹ کے مطابق تہران کے تقریباً تمام ٹریفک کیمرے خفیہ طور پر اسرائیلی سرورز سے منسلک تھے اور ان کی ریکارڈنگ کو خفیہ انداز میں منتقل کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، 9 ہلاک، شہری بنکر میں محصور

ایک ذریعے نے بتایا کہ ایک مخصوص کیمرے کا زاویہ خامنہ ای کے محافظوں کی ذاتی گاڑیوں کی پارکنگ اور ان کی روزمرہ کی سرگرمیوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا تھا۔

اخبار کے مطابق پیچیدہ طریقوں اور سماجی روابط کے تجزیے کے ذریعے خامنہ ای کے حفاظتی عملے کے ارکان کے بارے میں تفصیلی معلومات جمع کی گئیں، جن میں ان کے پتے، ڈیوٹی کے اوقات اور ذمہ داریاں شامل تھیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل نے خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کے قریب موبائل فون ٹاورز کے بعض حصوں کو متاثر کیا تاکہ حفاظتی عملے کو پیشگی اطلاعات نہ ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق حملے کی صبح سگنلز کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ خامنہ ای اور دیگر اعلیٰ حکام کمپاؤنڈ میں موجود تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔