منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

امریکا ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام کو تباہ کرنا چاہتا ہے : مارکو روبیو

03 مارچ, 2026 09:33

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا وقت اسرائیل کے مجوزہ حملے سے متاثر تھا، انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام کو تباہ کریں گے۔

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو معلوم تھا کہ اسرائیل ایران پر حملہ کرنے والا ہے اور اس کے نتیجے میں تہران خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتا ہے، اسی خدشے کے پیش نظر امریکی افواج نے پیشگی کارروائی کی۔

مارکو روبیو نے کانگریس رہنماؤں کو بریفنگ دینے کے بعد کہا کہ امریکا کو علم تھا کہ اسرائیلی کارروائی ایرانی ردعمل کو جنم دے گی، اور اگر امریکا پہلے اقدام نہ کرتا تو امریکی افواج کو زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک فوری خطرہ تھا جسے روکنا ضروری سمجھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے : علی لاریجانی کا دو ٹوک اعلان

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر کارروائی کا آغاز کیا، تاہم واشنگٹن کا مقصد ایک فوری خطرے کو روکنا تھا کیونکہ اسرائیل کسی بھی صورت ایران پر حملہ کرنے والا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میزائلوں اور ڈرونز کا ذخیرہ جمع کر رہا تھا، جنہیں وہ اپنے جوہری پروگرام کے تحفظ اور ممکنہ طور پر ایٹمی ہتھیار کے حصول کے لیے استعمال کر سکتا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام کو تباہ کرنا چاہتا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران میں موجودہ حکومتی نظام کا خاتمہ ہوتا ہے تو امریکا کو اس پر افسوس نہیں ہوگا اور وہ ایرانی عوام کے لیے نئے مستقبل کی امید رکھتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔