منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

ایران سے جنگ لامتناہی نہیں، بلکہ فیصلہ کن کارروائی ہے : اسرائیلی وزیر اعظم

03 مارچ, 2026 10:36

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ لامتناہی نہیں ہوگی بلکہ اس کے نتیجے میں خطے میں امن قائم ہوگا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ جنگ ایک نہ ختم ہونے والی لڑائی میں تبدیل نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق یہ اقدام خطے میں امن کے لیے راستہ ہموار کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے تہران کے ٹریفک کیمروں اور فون نظام ہیک کرکے سپریم لیڈر پر نظر رکھی : رپورٹ

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی لامتناہی جنگ نہیں بلکہ فیصلہ کن کارروائی ہے، جس کے ذریعے طویل المدتی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ان سے جب مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے امکانات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ انہیں ایسا راستہ دکھائی دے رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔