بدھ، 4-مارچ،2026
بدھ 1447/09/15هـ (04-03-2026م)

قطر کا دس مبینہ ایرانی جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

04 مارچ, 2026 10:39

قطر کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے حساس اور فوجی ڈھانچے کی جاسوسی کرنے والے دس مبینہ ایرانی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے لیے کام کرنے والے دو گروہوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک افغان کشیدگی اور قطری ثالثی : وزیراعظم کا ہائی پروفائل دورہ دوحہ نتائج لائے گا

ان میں سے سات افراد کو ملک کے اہم ترین فوجی اور دفاعی ڈھانچے کی معلومات جمع کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ گرفتار کیے گئے دیگر تین افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں ڈرونز کے استعمال کی خصوصی تربیت دی گئی تھی تاکہ وہ تخریبی کارروائیوں میں حصہ لے سکیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران ان مشتبہ افراد نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے تعلقات ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے ہیں اور انہیں قطر کے اندر جاسوسی اور تخریب کاری کے مشن دیے گئے تھے۔

قطری حکام نے اس معاملے کو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔